حضرت موج دریا بخاریؒ کے عرس کی تقریبات کا آغاز

Dec 03, 2020

لاہور(خصوصی نامہ نگار)محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام دربار حضرت موج دریار بخاری اور دربار حضرت سیّد عبدالرزاق المعروف بابا شاہ چراغ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز صاحبزادہ سید سعیدالحسن شاہ وزیر اوقاف اورڈاکٹر طاہررضا بخاری ڈائریکٹرجنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب نے رسم چادر پوشی کی۔ حضرت موج دریار بخاری کے 458ویں سالانہ عرس مبارک تقریبات تین روزجبکہ بابا شاہ چراغ کی دو روز جاری رہیں گی۔ صاحبزادہ سید سعیدالحسن شاہ اور ڈاکٹر طاہررضا بخاری کا کہنا تھا کہ صوفیاء کی تعلیمات کے ابلاغ سے ہی روادانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل اور دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔ وطنِ عزیز کے استحکام کے لئے خانقاہی نظامِ کا احیاء وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ صوفیاء نے اس خطے میں جو طرزِ معاشرت استوار کی اس میں شرفِ آدمیت اور تکریم انسانیت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے ،صوفیاء نے رنگ ونسل اور علاقائی وقبائلی تقسیم سے بالا ہوکر رواداری ،اخوت اور انسان دوستی جیسے جذبوں کو فراواں کیا گیا۔اور معاشرتی تحفظات اور سوشل سکیورٹی کی بہم رسانی کویقینی بنایا۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے صوفیاء کی تعلیمات کا ابلاغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔اسی سے دْکھی انسانیت کو سکون اور روادانہ فلاحی معاشرے کی منزل میسر آسکی گی۔ 

مزیدخبریں