راولپنڈی ۔اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ نیو ٹائون کو مزمل نے بتایا کہ سید پور روڈ پر فارمیسی میں تین ڈاکو گھس آئے جو 25 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سول لائن کو حمیداللہ نیازی نے بتایا کہ مری روڈ پر ایک مسلح شخص مجھ سے گن پوائنٹ پر 15 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا تھانہ ریس کورس کو محمد شہباز نے بتایا کہ کمال آباد میں میرے گھر کے تالے توڑ کرتین لاکھ روپے کی نقدی ، ایل سی ڈی اور موبائل فون چوری کرلئے گئے جبکہ علی حیات نے بتایا کہ پیپلز کالونی میں میرے گھر کے تالے توڑ کر 50 ہزار روپے کی نقدی ، طلائی انگوٹھی اور ایل سی ڈی چوری کرلی گئیں تھانہ پیرودھائی کو عامر خان نے بتایا کہ ڈھوک نجو میں میرا کیری ڈبہ چوری ہوگیا تھانہ صادق آباد کو وقاص احمد نے بتایا کہ دوبئی پلازہ سے میری مہران کار چوری ہوگئی تھانہ ائرپورٹ کو سلمان خان نے بتایا کہ ہائی کورٹ روڈ سے میری پک اپ نمبرMA - 4083 چوری ہوگئی تھانہ وارث خان کو محمد طاہر نے بتایا کہ ڈھوک الہیٰ بخش میں میرا رکشہ چوری ہوگیاتھانہ ریس کورس کو ندیم اسحٰق نے بتایا کہ افشاں کالونی میں میری مہران کار چوری ہوگئی تھانہ صادق آباد کواسمعیٰل نے بتایا کہ سکستھ روڈ سے میرا رکشا چوری ہوگیاتھانہ سول لائن کو راجہ عمران جاوید نے بتایا کہ کچہری سے میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ پیرودھائی کو شاہد محمود نے بتایا کہ احسان کلینک سے میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ آر اے بازار کو سید فراز حسین شاہ نے بتایا کہ کمال روڈ سے میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ نیو ٹائون کو خرم شیزاد نے بتایا کہ سید پور روڈ سے میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ لوہی بھیر کو فوزیہ نورین نے بتایا کہ میڈیا ٹائون میں مدعیہ کے گھر سے ایک لاکھ روپے کی نقدی چوری کرلی گئی تھانہ آبپارہ کو محمد طاہر نے بتایا کہ سیکٹر جی سیون ٹو میں میرے گھر سے امریکی ڈالر ، پاکستانی نقدی اور گھڑیاں چوری ہوگئیں تھانہ کورال کو نذر حسین نے بتایا کہ کرامت آباد میں میرے گھر کے تالے توڑ کر نقدی ، بیٹریاں اور موبائل فون چوری کرلئے گئے تھانہ کوہسار کو محمد مقبول نے بتایا کہ بلیو ایریا میں تین موٹر سائیکل سوار مجھ سے 70 ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سبزی منڈی کو ملک منصور علی نے بتایا کہ سیکٹر آئی الیون فور میں میرا موٹر سائیکل نمبرRIV - 3756 چوری ہوگیا تھانہ کورال کو زاہد سعید نے بتایا کہ غوری فیز4 میں میرا 125 موٹر سائیکل نمبرKBL - 7608 چوری ہوگیا۔