محکمہ زراعت نے کچن آئٹمز کی قیمتوںکیلئے جامع حکمتِ عملی تیار کی ، وقار حسین

Dec 03, 2020

راولپنڈی(جنرل رپورٹر )   اسپشل سیکرٹری زراعت(مارکیٹنگ ) پنجاب سید وقار حسین نے کہا ہے کہعوام کو ریلیف فراہم کرنے کی خاطر وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ زراعت کو اُن خطوط پر بھی کام کرنے کی ہدایت کی جس کے تحت عوام کو سبزیات،پھل اوردالیں سستے داموں میسر آسکیں۔ محکمہ زراعت ان ہدایات کے تحت اشیائے ضروریہ کی پیداوار اور قیمتوں میں استحکام پیدا کرنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کر رہا ہے اور ان کی ڈیمانڈ اور سپلائی میں توازن کیلئے شارٹ ٹرم،مڈ ٹرم اور لونگ ٹرم پالیسی ترتیب دی جارہی ہے تاکہ عوام کو سستی و معیاری اشیائے ضروریہ مل سکیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے تحت صوبہ بھر میں سہولت بازاروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں عوام کو سستی و معیاری اشیائے ضروریہ فراہم کی جا رہی ہیں اسپشل سیکرٹری زراعت(مارکیٹنگ) پنجاب سید وقار حسین نے مزید بتایا کہ اعداد و شمار کی روشنی میں پچھلے ماہ کی نسبت آلو کی قیمت95روپے سے کم ہو کر53 روپے،ٹماٹر کی قیمت137روپے سے کم ہوکر99 روپے اور پیاز کی قیمت66روپے سے کم ہو کر45 روپے ہوگئی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ زراعت پنجاب نے ان ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کچن آئٹمز کی قیمتوں کو عام آدمی کی دسترس میں رکھنے کیلئے ایک جامع حکمتِ عملی تیار کی جس کے تحت زرعی منڈیوں میں  تمام چئیرمین و ممبران مارکیٹ کمیٹی زرعی منڈیوں میں اجناس کی نیلامی کی روزانہ کی بنیاد پر خود مانیٹر کر رہے ہیں۔مارکیٹ کمیٹی میںکاشتکاروں، آڑھتیوں اور ورکرز کو نمائندگی دی جا رہی ہے ۔ان ماڈل منڈیوں میں مارکیٹ فیس کا شیڈول،کمیشن اور روزانہ کے نرخ واضح جگہوں پر آویزاں کئے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں