لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایات کے بعد پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں ریکارڈ فیصلوں کا تسلسل جاری ہے۔گزشتہ ماہ اڑھائی لاکھ کے قریب مقدمات کے فیصلے کئے گئے۔عدالتی فیصلوں پرسائلین و وکلاء نے بھرپور اعتماد کیا۔جلد اور معیاری فیصلوں کی بدولت سائلین اور وکلاء کے اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق نومبر کے مہینے میں صوبہ بھر کی سول عدالتوں میں ایک لاکھ 84 ہزار فیصلے کئے گئے جبکہ سیشن عدالتوں میں 60 ہزار کے قریب مقدمات کے فیصلے ہوئے۔ یکم نومبر سے لے کر 30 نومبر تک پنجاب کی سول اور سیشن عدالتوں میں مجموعی طور پر دو لاکھ 43 ہزارچار سو 57مقدمات نمٹائے گئے ہیں۔مزیدبرآںلاہور کی سیشن عدالتوں میں7 ہزار425 سیشن مقدمات بھی نمٹائے گئے جن میں سے 63 مرڈر ٹرائلزبھی مکمل کئے گئے۔
گزشتہ ماہ اڑھائی لاکھ مقدموںکا فیصلہ کیا:ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری
Dec 03, 2020