ملتان (نیوز رپورٹر) کرونا وبا پھیلاؤ کے پیش نظر نشتر میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل طالبعلم سید الابرار نیورو سرجن اور پروفیسر عارف محمود بھٹی کی جانب سے نشتر ہسپتال کو 14 مانیٹرز بطور عطیہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کو پیش کیے گئے تھے جنہیں گزشتہ روز باقاعدہ طور پرکرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں لیے مختص انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں انسٹال کر کے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے افتتاح بھی کر دیا۔ اس موقع پر آئی سی یو کے انچارج ڈاکٹر آفتاب حیدر، ڈاکٹر فواد خاکوانی، ڈاکٹر زاہد ،ڈاکٹر طارق سعید پیر زادہ اور وارڈ سسٹر بھی موجود تھیں۔