جے یو آئی غربی کے تحت جمعہ  اور اتوارکومظاہرے ہونگے

Dec 03, 2020

کراچی (نیوز رپورٹر) جمعیت علماء اسلام ضلع غربی کے تحت مولانا فضل الرحمن کے حکم پر 4دسمبرکوتمام صوبائی حلقوں میں الگ الگ اور6دسمبرحبیب بینک چورنگی پرمرکزی مظاہرہ ہوگاجبکہ 13دسمبرکے لاہور جلسے کیلئے بھی بڑاقافلہ روانہ ہوگاجس کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،یہ فیصلے جمعیت علماء اسلام ضلع غربی کی مجلس عاملہ کے ہنگامی اجلاس میں کئے گئے جو ضلعی امیرو سابق صوبائی پارلیمانی لیڈر مولانا عمرصادق کی زیرصدارت ان کی رہائش گاہ واقع نیول کالونی میں منعقد ہوا جس میں جنرل سیکریٹری مولانافخرالدین رازی ، مولانا ڈاکٹر عطا الرحمن خان،نیک امان اللہ محسود، ،مولانا نصیرالدین سواتی ، حافظ محمد نعیم،حاجی محمودخلجی،مولانا عبدالقادر بلوچ ،قاری محمد اشرف مینگل، حافظ حبیب الرحمن خاطر،مولانامعاویہ ودیگرارکان شریک ہوئے۔

مزیدخبریں