ملتان‘ محسن وال (کرائم رپورٹر‘ نامہ نگار) کرنٹ لگنے سے دو افراد دم توڑ گئے۔تفصیل کے مطابق ناگ شاہ چوک مظفر گڑھ کے قریب زیر تعمیر مکان کی چھت بناتے ہوئے کام کرنے والا مزدورپل شیدی لال کا رہائشی محمد امین کو اچانک کرنٹ لگ گیا جس کی وجہ سے اس کی حالت موقع پر ہی غیر ہوگئی اور جانبر نہ ہوسکا دم توڑ گیا،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اہل خانہ کے حوالے کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔ محسن وال سے نامہ نگارکے مطابق مپیکو کی نااہلی کی وجہ سے عبدالغفار بلوچ سکنہ 76 پندرہ ایل کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا وجھیانوالہ وہاڑی روڈ پر فرنیچر لوڈ کرتے ہوئے رکشہ آگے سے اٹھ گیا اور11کے وی لائن جو پہلے ہی زمین بوس تھی کے ساتھ لگ گیا کرنٹ لگنے سے عبدالغفار موقع پر دم توڑ گیا اہل علاقہ کا مپیکو کے ملازمین کی غفلت اور لاپرواہی پر ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
کرنٹ لگنے سے 2 افراددم توڑ گئے
Dec 03, 2020