سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مزید ریفرنس والا معاملہ خورشید شاہ کی جانب سے نیب کے دوسرے ریفرنس کو چیلنج پر سماعت ہوئی، سندھ ہائی کورٹ سکھر کی دو رکنی بینچ نے سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر ملک زبیر نے عدالت میں پانچ صفحات پر مشتمل جواب جمع کرا دیا اور موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق نیب ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا اختیار رکھتی ہے، احتساب عدالت نے بھی ریفرنس دائر کرنے کی اجازت دے رکھی ہے، خورشید شاہ نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ماہر قانون میاں رضا ربانی کی معرفت فیصلے کو چیلنج کیا ہے، عدالت نے نیب کے جواب جمع کرانے کے بعد سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔