سکھر، تین لاکھ پینتیس ہزار 635 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے مہم 

Dec 03, 2020

سکھر(بیورورپورٹ) ڈی ایچ او سکھر کے مطابق ضلع بھر میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے 1067 ٹیمیں کام کر رہی ہے، جبکے ضلع بھر میں 930 موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہی ہے، پولیو ٹیموں کیلئے 245 ایریا انچارج اور 59 میڈیکل آفیسر بھی کام کر رہے ہیں، جسکے لئے 85 فکسڈ پوائنٹ اور 52 ٹرانزٹ ٹیمیں بھی کام کر رہی ہے، ڈی ایچ او سکھر کا کہنا ہے کہ آج پولیو مہم کا آخری روز ہے اب اگلے دو روز کیچ آپ پروگرام کے تحت رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

مزیدخبریں