بنوں (نیٹ نیوز) بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹاؤن شپ جھنڈو خیل میں پیش آیا۔ پولیس اہلکار آخر زمان زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ملزموں کی تلاش جاری ہے۔