آمدن سے زائد اثاثے  رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری 

لاہور (نیٹ نیوز) قومی احتساب بیورو نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ چیئرمین نیب نے رانا ثناء اللہ کے خلاف جاری وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیئے۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف 9 نومبر کو وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ خیال رہے کہ رانا ثناء اللہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں۔ تازہ پیش رفت سے متعلق بتایا گیا کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف نیب کو 3 شکایتیں موصول ہونے کے بعد کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت 16دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...