سلیم مانڈوی والا سے اعجاز ہارون نے 80 ملین کے فوائد حاصل کئے تھے: نیب

اسلام آباد (نامہ نگار) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا سے متعلق خبروں پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے وضاحت کر دی ہے۔ نیب نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیم مانڈوی والا سے اعجاز ہارون نے 80ملین کے فواہد حاصل کئے تھے۔ سلیم مانڈوی والا کو 18اکتوبر 2019کو طلب کیا گیا تھا اور انہوں نے سوالنامے کا جواب بھی 5ماہ بعد دیا۔ نیب نے بتایا کہ سلیم مانڈوی والا اپنے جواب میں وضاحت دینے میں ناکام رہے اور وہ خود کو بزنس کمیونٹی کے پیچھے چھپاتے رہے۔ اعجاز ہارون نے جرم سے حاصل رقم مانڈوی والا کو بھی دی۔ اعجاز ہارون نے بعد میں یہ رقم قرض کے طورپر ظاہر کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...