اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) 40 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن (پی اے آر اے) کی مرکزی اختتامی تقریب جہلم کے قریب آرمی مارکس مین شپ فائرنگ رینجز میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن (آئی جی ٹی اینڈ ای) لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن مہمان خصوصی تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چار ہفتہ تک جاری رہنے والے پی اے آر اے مقابلوں کے دوران سروسز کی چوبیس جبکہ، سول آرمڈ فورسز، صوبائی ٹیموں، سول شوٹنگ فیڈریشنوں، ایسوسی ایشنز اور کلبوں کی 30 ٹیموں سمیت 1500 سے زیادہ شوٹرز نے حصہ لیا۔ مہمان خصوصی نے شوٹنگ کے ہر مقابلے میں فاتحین اور رنر اپ کو ٹرافی اور میڈلز سے نوازا۔ راولپنڈی کور کے لانس نائک ذیشان علی کو اعلی فوجی شوٹنگ اعزاز "ماسٹر ایٹ آرمز ٹرافی" دیا گیا۔ صدر کپ نیشنل چیلنج میچ ٹرافی آرمی ٹیم کے لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) ادریس رشید کو دیا گیا۔ وزیر اعظم "ہنر سے متعلق ہنر" ’’بگ بور کا نیشنل چیلنج میچ پاکستان نیوی نے جیتا۔ سی او اے ایس رائفل اور پستول میچ پاکستان ایئر فورس نے جیتا۔ چیف آف نیول سٹاف رائفل میچ پاک آرمی نے جیتا جبکہ چیف آف ایئرسٹاف پستول میچ پاک فضائیہ نے جیتا۔ پی اے آر اے کے مجموعی اہم میچوں میں منگلا کور نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کراچی کور رنر اپ رہی۔