نیا پاکستان سرٹیفیکٹ کی صورت میں قرض پر منافع پر 10 فیصد ٹیکس عائد ہو گا: ایف بی آر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے جار ی کردہ نیا پاکستان سرٹیفیکٹ انکم ٹیکس آرڈینینس 2001ء کے دوسرے شیڈول کے حصہ دوئم کی شق 5اے اے کے تحت آلہ قرض کے زمرے میں آتا ہے۔ نیا پاکستان سرٹیفیکٹ کی صورت میں قرض پر منافع پر 10فیصد ٹیکس عائد ہو گا جو کہ حتمی ٹیکس ہو گا۔ مزید کہا گیا ہے کہ ایسے غیر اقامت پذیر افراد جو قرض پر حاصل کردہ منافع پر ٹیکس کٹوتی کو ظاہر کریں ان کوصرف اس بناء پر ٹیکس گوشوارے فائل کرنے کی ضرورت نہیں۔ مزید وضاحت کی کہ ٹیکس پر رعائت صرف غیر اقامت پذیر افراد کے لئے ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...