کرونا کی دوسری لہر سے  زیادہ لوگ متاثر ہو رہے  ہیں: سینٹر رحمان ملک

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سینٹ کی مجلس قائمہ برائے داخلہ کے چیئرمین سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافے سے ہسپتال بھر گئے ہیں۔ دوسرے بیماروں کو بیڈ نہیں  مل رہے۔ کرونا کی دوسری لہر سے زیادہ لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ حکومت نے بھی کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کیا۔ کئی ممالک اب ویکسین خرید چکے حکومت بھی ویکسین کو ترجیح میں شامل کرے۔ پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر اس پر بحث کرائی جائے۔ بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع پر حکومت کی سنجیدگی نہ ہو تو لوگوں کی نظریں اٹھ جاتی ہیں۔ وزیراعظم تمام پارٹیوں کے ساتھ بیٹھ کر اس کا حل نکالیں اس وقت ہماری سرحدوں پر کیا ہو رہا ہے سب کے سامنے ہے کرونا کے ساتھ مہنگائی بھی بڑھ رہی ہے۔ حکومت اپنی پالیسز پر سب کو ساتھ لے کر چلے۔ ہسپتالوں میں فوری بیڈ اور آکسیجن فراہم کی جائے۔ ویکسین کو جلد لوگوں کیلئے لایا جائے۔ سمارٹ لاک ڈائون کو لوگوں درست نے  نہیں سمجھا۔ سینیٹر رحمان ملک وزیراعظم کو چاہئے کہ اہم قومی معاملات پر قومی اتفاق رائے پیدا کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...