سہیل علی خان پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات

Dec 03, 2020

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) حکومت نے وزارت اطلاعات و نشریات میں سہیل علی خان کو پی آئی او (پرنسپل انفارمیشن آفیسر) تعینات کردیا ہے۔ وہ اس سے قبل اسی محکمہ میں گریڈ 20میں ڈی جی انٹرنل پبلسٹی ونگ کے عہدے پر کام کررہے تھے۔ اب انہیں پی آئی او لگایا گیا ہے۔ اس سے پہلے پی آئی او کا اضافی چارج ایڈیشنل سیکرٹری شاہیرہ شاہد کے پاس تھا۔

مزیدخبریں