لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بی بھروانہ نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ کسانوں کو خوشحال کرنے کیلئے ان کے جائز مطالبات کو منظور کرنا ہوگا۔ تاجر اور کسان معیشت کو سنبھالا دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر غلام بی بی بھروانہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی آپ کی زیر صدارت احسن طریقے سے چل رہی ہے۔ جتنی قانون سازی آپ نے کی ہے باقی اسمبلیوں میں اتنی نہیں ہوئی۔ بطور وزیراعلیٰ پنجاب آپ نے مثالی کام کام کئے۔ ریسکیو 1122‘ مفت ادویات کی فراہمی‘ مفت تعلیم و کتابوں کی فراہمی تاریخی منصوبے ہیں۔ دریں اثناء سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی، ارکان اسمبلی مونس الٰہی اور سالک حسین نے سینئر تجزیہ نگار و صحافی عبدالقادر حسن کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے ان کے صاحبزادے اطہر حسن سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذمہ دار صحافی اور صحافی برادری کے ترجمان تھے۔ عبدالقادر حسن نہایت مخالص او نفیس انسان تھے۔