پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا دورہ ترکی

Dec 03, 2020 | 12:32

ویب ڈیسک
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا دورہ ترکی
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا دورہ ترکی
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا دورہ ترکی
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا دورہ ترکی

اسلام آباد:  پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا ترکی کا سرکاری دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے ترکی کے نیول چیف کے علاوہ قومی دفاع کے وزیر، کمانڈر ترکش آرمڈ فورسز اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سرکاری دورے پر ترکی میں موجود ہیں جہاں ان کو ترکش آرمڈ فورسز کے اعلیٰ عسکری ایوارڈ ”لیجن آف میرٹ“ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے جاری بیان کے مطابق ترکش نیول فورسز ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ترک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل عدنان اُزبال نے سربراہ پاک بحریہ کا استقبال کیا۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو ترکش نیول فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سربراہ پاک بحریہ کو ترک بحریہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سربراہ پاک بحریہ نے ترکی کے نیول چیف کے علاوہ قومی دفاع کے وزیر، کمانڈر ترکش آرمڈ فورسز اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امیر البحر نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے استحکام کیلئے ترکش آرمڈ فورسز کی کاوشوں کو سراہا۔ ترک حکام نے پاک بحریہ کی جانب سے بحر ہند میں سمندری تحفظ کیلئے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

مزیدخبریں