پنجاب میں ہوٹل، کیفے اور ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر مکمل پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری 

 حکومت پنجاب نے ہوٹل، کیفے اور ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر مکمل پابندی عائد کر دی، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ریسٹورنٹ، ہوٹل اور تمام قسم کے فوڈ پوائنٹس کھانے پینے کے انتظامات صرف کھلی جگہوں پر کر سکتے ہیں، کھانے کے لیے بیٹھنے کا انتظام ایس او پیز کے مطابق سماجی فاصلے کو قائم رکھتے ہوئے کیا جائے گا، بیٹھنے کے لیے لگائے جانے والے میز اور کرسیوں میں ایس او پیز کے مطابق مناسب فاصلہ رکھا جائے گا۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان کا کہنا تھا کھلی جگہوں پر بھی کورونا سے بچا کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہوگا، ماسک پہنے، بار بار ہاتھ دھونے، بلا ضرورت کسی بھی سطح کو چھونے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے جیسے ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا، کورونا سے بچا کے حوالے سے جاری کردہ تمام ایس او پیز پر لازمی عمل کیے جائے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہا تمام کاروبار رات 10 بجے بند کرنے کے اوقات کار پہلے سے ہی متعین ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر مت نکلیں، گھر رہیں، محفوظ رہیپں۔

ای پیپر دی نیشن