پاکستانی کلچر فطرتی سچائیوں،انسانی جبلت کے احسن اظہار،معاشرتی حقیقیوں،اعلی اقدار کی وہ عکاس ہے جس میں دیکھنے والوں کے لئے بے پناہ جاذبیت ہے: ثمن رائے

لاہور (کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے کہا ہے کہ پاکستانی کلچر فطرتی سچائیوں،انسانی جبلت کے احسن اظہار،معاشرتی حقیقیوں،اعلی اقدار کی وہ عکاس ہے جس میں دیکھنے والوں کے لئے بے پناہ جاذبیت ہے،دنیا میں پاکستانی ثقافت کو پسند کیے جانے کے پس پردہ اسکا عظیم ہونا ہے،یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے آرٹ،کلچر،ڈرامہ،ہینڈی کرافٹ کو دنیا کے جس بھی پلیٹ فارم پر لے کر جا رہے ہیں وہاں یہ اپنی جگہ بنا رہا ہے،الحمرا اس کو جس احسن انداز میں پیش کر رہا ہے وہ بھی مثالی ہے۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار رشیا یونیسکو کے زیر اہتما م ہونے والے پلانٹ آف کلچر فلم میں پاکستانی ثقافت کے موضو ع پر الحمرا کی بھیجی ہوئی ڈاکومنڑی کی نامزدگی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ الحمرا نے رشیایونیسکو کی ”میراتھون آف کلچر“ میں جگہ بنا کر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ہم نے”پلانٹ آف کلچرفلم “ پروگرام کے تحت پاکستانی ثقافت پر اپنی ڈاکومنٹریزنامزدگی کیلئے بھیجی،جو منتخب کر لی گئی۔رشیا یونیسکو کی ”میراتھون آف کلچر“ کے لئے 25ممالک کے انتخا ب میں پاکستان کی نمائندگی الحمرا کے حصہ میں آنا اعزاز ہے۔ہماری ثقافت،رسوم و رواج،ہینڈی کرافٹ و دیگر اقدار اتنی حسین ہے جو دنیا بھر میں منفرد حیثیت رکھتی ہیں۔الحمرا کی اس کامیابی پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے،اس ادارے کی بدولت ہمارا کلچر دنیا بھر میں دیکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن