اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے۔ حکومت الیکشن کمشن کو فنڈز دینے کی پابند ہے۔ اسی طرح شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمشن کی ذمہ داری ہے۔ چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع نہیں ہونی چاہیے۔ توسیع سے جانبداری کا گمان پیدا ہوتا ہے۔