اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ای وی ایم پر 3سے 4 ہزار ووٹر کو ٹیسٹ کیا گیا۔ الیکشن کمشن کے دیئے گئے پیرامیٹرز کے مطابق مشین تیار کی گئی۔ الیکشن کمشن نے طے کرنا ہے کون سی مشین کو استعمال کرنا ہے۔ الیکشن کمشن نے ای وی ایم پر 3 کمیٹیاں بنائی ہیں۔ امید ہے الیکشن کمشن جلد ٹینڈر جاری کرے گا۔ آئندہ انتخابات ای وی ایم کے ذریعے ہوں گے۔