اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لازم قرار دے دیا۔ عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ایم ڈی کیٹ کیخلاف دائر اپیلیں خارج کر دیں۔ عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔ نجی میڈیکل کالجز کے داخلے کیلئے بنائے گئے طریقہ کار کا ایم ڈی کیٹ سے تعلق نہیں، ایم ڈی کیٹ قانونی تقاضا ہے۔ باقی تمام ٹیسٹ نجی کالجز کے اپنے ہیں۔ کوئی نجی میڈیکل کالج ایم ڈی کیٹ سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا۔
میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لازمی
Dec 03, 2021