اسلام آباد (نامہ نگار) بھارت سے گندم افغانستان لے جانے کیلئے پاکستان نے ورلڈ فوڈ پروگرام کی خدمات کی تجویز دے دی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت سے گندم افغانستان لے جانے کیلئے طریقہ کار وزیر اعظم اور کابینہ نے منظور کیا۔ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ افغانستان کو جلد سے جلد گندم کی ترسیل کی جائے۔ پاکستان چاہتا ہے بھارت سے 50 ہزار ٹن گندم کی ترسیل 30 روز میں مکمل ہو جائے۔ پاکستان نے تجویز دی کہ ڈبلیو ایف پی کے ساتھ سارے معاملات بھارت طے کرے۔ سفارتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت اپنے ٹرکوں پر گندم افغانستان بھیجنا اور سکیورٹی پاکستان سے چاہتا ہے۔