پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبرپی کے میں سینیٹ کی خالی نشست کے لیے مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے، صوبائی وزراء کامران بنگش اور تیمور جھگڑا نے شوکت ترین کے کاغذات جمع کرائے۔ پولنگ 20 دسمبرکو خیبر پی کے اسمبلی کی عمارت میں ہوگی۔خیبرپی کے میں سینیٹ کی خالی نشست کے لیے مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے، صوبائی وزراء تیمور جھگڑا اور کامران بنگش نے مشیر خزانہ کے کاغذات جمع کرائے، وزیربرائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش شوکت ترین کے تجویزکنندہ اور وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑا شوکت ترین کے تائید کنندہ ہیں۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، پولنگ 20 دسمبرکو خیبر پی کے اسمبلی کی عمارت میں ہو گی، پولنگ کا عمل صبح 9سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔صوبائی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر کامران بنگش کا کہنا تھا کہ خیبر پی کے کی روایات ہر قسم کی تفریق سے بالا تر ہیں، خیبر پی کے میں تمام اقوام کے لوگ رہتے ہیں، شوکت ترین صاحب کی جڑیں خیبر پی کے میں ہیں، ان کا ووٹ مردان میں رجسٹرڈ ہوا ہے ان کی اہلیہ بھی خیبر پی کے سے ہیں، کامران بنگش کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے عدالت جانا ہمارا حق تھا۔
مشیرخزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی جمع، پولنگ 20 دسمبر کو ہو گی
Dec 03, 2021