خصوصی افراد کو حق دیئے بغیر متوازن معاشرہ کی تشکیل خواب: بلاول


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ریاست اب ان تمام  بے ساکھیوں کا سہارا لینا چھوڑ دے، جو اسے خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے حقوق، بہبود اور ترقی کے متعلق اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں رکاوٹ ہیں۔  خصوصی اہلیت کے حامل 30 لاکھ سے زائد افراد کے حقوق، صحت، تعلیم، اور روزگار کے معاملے پر اب سب کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔ خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے حقوق پر مکمل عملدرآمد کئے بغیر متوازن اور مساوات پر مبنی معاشرے کی تشکیل محض ایک خواب ہی رہے گا۔ سلیکٹڈ وزیراعظم کے دور اقتدار کے دوران خصوصی اہلیت کے حامل افراد تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں، لیکن حکومت نے انہیں معاشرے کے دیگر پسماندہ طبقات کی طرح بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے۔  پیپلز پارٹی ہمیشہ عزم سے سرشار رہی ہے۔ سرکاری محکموں میں ملازمت کیلئے 5 فیصد کوٹہ متعارف کرانا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک سے دو لاکھ روپے تک کا بلاسود قرضہ سکیم پی پی پی کے حکومتی ادوار کے دوران خصوصی اہلیت کے حامل افراد کے لئے اٹھائے گئے اقدام میں شامل ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...