لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ کے تیسرے دن دومیچز کھیلے گئے۔ پہلا میچ پاکستان پارک میں فیصل فنڈ ٹیم اور ماسٹر پینٹس کے درمیان کھیلا گیا جس میں فیصل فنڈز ٹیم نے 12-5 سے کامیابی حاصل کی۔فاتح ٹیم کے کپتان شیخ محمد رافع کا کہنا تھا کہ ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ فورٹریس سٹیڈیم لاہور کینٹ میں تین ٹیموں کے درمیان چھ چکروں کا میچ کھیلا گیا جس کی فاتح ٹیم بی این /ڈائمنڈ پینٹس رہی جنہوں نے پہلا میچ امپریل ہومز کیخلاف دو دو گول سے برابر کھیلا مگر دوسرے میچ میں پلاٹینم ہومز کو 2-1 سے ہرا دیا تیسرے میچ میں پلاٹینم ہومز نے امپریل ہومز کو 6-2 سے ہرا دیا۔ تین پوائنٹس کیساتھ بی این /ڈائمنڈ پینٹس نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔