لاہور(سپورٹس ڈیسک) سری لنکا کے دھننجیا ڈی سلوا کی سنچری ‘ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کو مضبوط پوزیشن پر لے آئے ۔ میزبان ٹیم نے کھیل کے چوتھے روز 8وکٹوں پر 328رنز بناکر مجموعی طور پر 279رنز کی برتری حاصل کرلی ہے ۔ دھننجیا ڈی سلوا153اور لاستھ امبلڈینیا 25رنز پر کھیل رہے ہیں ۔ آج میچ کا آخری دن ہے ۔ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 204اور ویسٹ انڈیز نے 253رنز بنائے تھے ۔