لاہور(سپورٹس رپورٹر)سکواش کے عظیم کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی شکست پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ایسا واقعی کبھی نہیں ہوا، جب غیر پیشہ ور افراد ملک میں سکواش کے معاملات چلا رہے ہوں تو ایسا ہی ہوگا، پاکستان 30 سال تک عالمی چیمپئن رہا اور اب صرف ایشین چیمپئن شپ میں یہ حال ہوا ہے۔
جب غیرپیشہ ور سکواش کے معاملات چلائیں تو پاکستان کو شکست ہی ہوگی: جہانگیر خان
Dec 03, 2021