لاہور(سپورٹس ڈیسک)ٹینس کی عالمی تنظیم ڈبلیو ٹی اے نے ٹینس سٹار پینگ شوئی کے معاملے پر چینی حکومت کے رویے کیخلاف تمام ٹورنامنٹس معطل کردیئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ٹی اے نے ٹورنامنٹس کی معطلی کا فیصلہ پینگ شوائی کے معاملے پر چینی رویے کے بعد کیا۔خیال رہے کہ چینی ٹینس سٹار پینگ شوئی نے سابق نائب وزیر اعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔ کھلاڑی کے منظر عام سے غائب ہونے کے بعد امریکہ سمیت ویمن ٹینس کی عالمی تنظیم نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ پینگ شوئی کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔پینگ شوئی نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق نائب وزیر اعظم ژانگ گاولی نے انہیں جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پینگ شوئی کے معاملے پر ڈبلیو ٹی او سپورٹس کو سیاست زدہ کر رہا ہے۔چین کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ٹی او کے اسپورٹس کو سیاست زدہ کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔