اختیارات سے تجاوز: چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن سمیت 4 اہلکار معطل

Dec 03, 2021

لاہور(نامہ نگار)ایس پی کینٹ نے  اختیارات سے تجاوز کرنے پر چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن سمیت 4 اہلکار وں کومعطل کر کے انکوائری کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطاق ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن اشتیاق، کانسٹیبلزمقصود، ممنون اور طارق وقار کومعطل کر کے انکوائری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ان ا ہلکاروں کو مقامی ہوٹل انتظامیہ کے ساتھ ملی بھگت، کرپشن اور عوامی شکایت پر معطل کیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی شمالی کینٹ عمر فاروق بلوچ انکوائری کر کے رپورٹ پیش کریں گے۔

مزیدخبریں