لاہور (خصوصی نامہ نگار) نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ حکومت دھونس دھاندلی کے ذریعے متنازع الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسلط کرکے آئندہ الیکشن چوری کرنا چاہتی ہے۔ حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ڈیڈ لاک عمران خان کی سیاسی خود کشی کے مترادف ہوگا۔ حکومت ہوش کے ناخن لے تمام پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر متفقہ انتخابی اصلاحات نافذکرے۔حکومت نے الیکشن کمشن پر دباؤ بڑھانے کے لیے پنجاب کے لوکل گورنمنٹ انتخابات بھی فراڈ ای وی ایم کے ذریعے کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ الیکشن چوری کا آغاز حکومت پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے ہوگا مگر قوم اورسیاسی جماعتیں اسے کسی صورت قبول نہیں کریں گی۔
حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے الیکشن چوری کرنا چاہتی ہے: عبدالغفور راشد
Dec 03, 2021