ڈیرہ غازی خان(بیورو رپورٹ)قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ نیو آئیڈیل کلب ڈیرہ نے کراچی کو شکست دیدی۔ نیو آئیڈیل کلب ڈیرہ کے کاشف عباس نے بہاولپور ریجن کی نمائندگی کرتے ہوئے کراچی کیخلاف سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی 4 اورز میں 13 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار اداکیا ۔کلب کے صدرنوابزادہ طارق علی خان کاکڑ، راشد کلیم شیروانی،عبید الرحمن، عرفان حیدر صدیقی ،مرزا محمد کاشف اورسید اجلال حیدرسمیت دیگر پلیئرز نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔