رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)ڈاکٹرعادل الرحمٰن کی سربراہی میںانٹریوسی کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم مقابلے منعقد کئے گئے ۔ان مقابلوں میں رحیم یارخان کی ٹیم فاتح قرار پائی اور قومی سطح کے مقابلوں کیلئے منتخب ہوئی۔ سٹیشن کوآرڈی نیٹرشہزادہ محمد اقبال اور ریڈزپاکستان کے پروگرام کوآرڈی نیٹرشفاقت سردارکی سربراہی میں دونوں ٹیمیں قومی سرٹ مقابلوں میں شرکت کیلئے لاہورپنجاب ایمرجنسی سروسزاکیڈمی روانہ ہوگئیں۔مقابلے رواں ماہ کی 2تاریخ سے 4تاریخ تک جاری رہیں گے ۔
انٹریوسی کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں قومی سرٹ مقابلوں کیلئے لاہور روانہ
Dec 03, 2021