متروکہ وقف املاک نے12کنال اراضی پر قبضہ وا گذار کرالیا 

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے متروکہ وقف املاک اراضی ازخود نوٹس کی روشنی میں متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے ایف آئی اے ٹیم کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت کے موقع خربوہ سرائے مادو میں آپریشن کر کے12کنال اراضی پر قبضہ واگذار کرالیا۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کے مطابق سپریم کورٹ میں متروکہ وقف املاک اراضی پر قبضے سے متعلق ازخود نوٹس کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹرز ایف آئی اے محمد سراج حفیظ اللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بابر ملک ساجد متروکہ وقف املاک کے تحصیل دار عبدالہادی گرداور پٹواری نے ہمراہ ہوی مشینری موضع خربوزہ سرائے مادو میں آپریشن کر کے متروکہ وقف املاک کی 12کنال اراضی ایک ہائو  سنگ سوسائٹی کے قبضے سے واگزار کرالی ہے اس اراضی کی مالیت 10کروڑ روپے ہے۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے واضح کیا کہ راولپنڈی یا اسلام آباد ٹیکسلا سمیت راولپنڈی ڈویژن میں متروک وقف املاک کی رہائشی اور کمرشل اراضی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری  ہے کسی کو بھی ایک انچ اراضی پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہر قسم کی تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن