مین روڈ پر واقع تمام سکول، ہسپتال روڈ کراس اسسٹنٹ رکھیں،کمشنر

Dec 03, 2021

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن سید گلزار حسین شاہ اور آر پی او اشفاق احمد کے زیر صدارت راولپنڈی ڈویژن میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے اور موجودہ صورتحال بارے میںجائزہ اجلاس ہواجسمیں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن سیف انور جپہ، ڈپٹی کمشنر محمد علی، اے ڈی سی آر کیپٹن (ر) قاسم اعجاز،اے سی جی ملیحہ ایثار، آر پی او،سی پی او،سیکرٹری آر ٹی ایڈائریکٹر ایکسائز،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن،ٹریفک پولیس کے افسران اور ڈاکٹرز نے شرکت کی چیف سیکرٹری پنجاب نے بہاولپور میں گزشتہ دنوں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چار بچوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  تمام کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام سکول پرائیویٹ یا سرکاری جو مین روڈ پر واقع ہیں وہ اپنے 4 روڈ کراس اسسٹنٹ رکھیں جو بچوں کو روڈ کراس کروائیں .جو سکول کرائے کی بلڈنگ میں واقع ہیں انہیں سکول کی لوکیشن فورا'' تبدیل کرنے  کے احکامات جاری کیے جائیں اور روڈ پر اسسٹنٹ کی شرط ہسپتالوں کے اوپر بھی لاگو ہو گی کمشنر نے  کہا کہ تمام سکول کالج اور ہسپتال مین روڈ پر بنانے کی منظوری نہ دی جا ئے ا ور تمام سکول اور ہسپتال روڈ کراس اسسٹنٹ رکھیں۔

مزیدخبریں