گنداواہ(نامہ نگار ) گنداواہ شہر میں فائربریگیڈ کا فقدان ہونے کے باعث ہنگامی حالات میں مشکلات، آتشزدگی کے باعث نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کثیر آبادی والے پر مشتمل گنداواہ شہر فائربریگیڈ سے محروم ہے جس کی وجہ سے ہنگامی حالات میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں آتشزدگی کے باعث نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اب تک مختلف واقعات میں کئی گھر جل کر خاکستر ہو چکے ہیں فائربریگیڈ نہ ہونے کی وجہ تحصیل گنداواہ میں ایمرجنسی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے آگ لگنے کی صورت میں بڑے مسائل پیش آتے ہیں گنداواہ اور گردونواح آگ لگنے کے بہت سارے واقعات رونما ہوچکے ہیں اہلیان گنداواہ اور تحصیل نے وزیراعلیٰ، چیف سیکرٹری اور کمشنر نصیرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی طور پر گنداواہ کو فائربریگیڈ کی گاڑی فراہم کی جائے تاکہ ہنگامی حالات میں کسی بڑے نقصانات سے بچا جاسکے۔