خضدار (نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ خضدار کے زیراہتمام آج جمعہ 3 دسمبر کو یومِ معذوراں کی مناسبت سے سیمینارہوگا۔ سیمینار صبح 11 بجے سہیل الرحمان بلوچ کانفرنس ہال میںہوگا۔سیاسی و سماجی رہنماؤں ، سول سوسائٹی کے نمائندوں، ضلعی افسروں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔