کوئٹہ (اے پی پی) چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت صوبے میں کورونا ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں این سی اوسی کے نمائندوں بریگیڈیئر ابرار، بریگیڈیئر ہمایوں، کرنل سبطین سمیت سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عزیز احمد جمالی، سیکرٹری اطلاعات عمران خان، سیکرٹری کالجز بشیر احمد بنگلزئی، کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلوچ، ای او سی کے پروونشل کوآرڈینیٹر حمیداللہ ناصر، ای پی آئی کے صوبائی سربراہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی و دیگر نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ایک خطرناک وائرس ہے اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ویکسینیشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے لیکن ترقی پذیر ممالک میں ابھی تک لوگ ویکسینیشن کرانے میں ہچکچا رہے ہیں۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ویکسینیشن کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کورونا کے ویکسین لگائے جاسکے کیونکہ این سی او سی نے صوبے کو 31 دسمبرتک 44 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف دیا ہوا ہے۔
چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس،کرونا ویکسینیشن کا جائزہ
Dec 03, 2021