قلعہ دیدارسنگھ میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر کیاجارہاہے:چیئرمین بلدیہ

قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار)چیئرمین بلدیہ قلعہ دیدارسنگھ شیخ محمد یعقوب بہلولیہ نے کہا ہے کہ علاقہ میں صفائی ستھرائی کے صفائی کے نظام کو مزید بہتر کیاجارہاہے،عوامی مسائل حل کرنے کیلئے بلدیہ عملہ دن رات کوشاں ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے علاقہ میں صفائی کا نظام بہتر کرنے کیلئے خریدے گئے نئے ہیوی ٹریکٹر منگوانے کے موقع پر دوران گفتگو کیا۔اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ سجاد احمد ہنجرا،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عبدالحی قاری عبدالجبار ساجد،انفورسمنٹ انسپکٹر سرفراز راول ودیگر عملہ بھی موجود تھا۔چیئرمین بلدیہ  نے کہاکہ علاقہ میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف فلتھ ڈپوئوں سے 25کے قریب ٹرالیاں کوڑا کرکٹ نکلتا ہے جس کو اٹھانے میںکافی د شواری پیش آرہی تھی جس کے لیے مزید مشینری کی ضرورت محسوس ہوئی جس کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ایک ماہ کے مختصر عرصہ میں تمام پیپر ورک کو مکمل کرکے نیا ہیوی ٹریکٹر خرید لیا گیا ہے امید ہے کہ بہت جلد اور روزانہ کی بنیاد پر فلتھ ڈپوئوں سے کوڑا کرکٹ چند گھنٹوں میں اٹھا لیاجائیگا ۔

ای پیپر دی نیشن