یونین کونسلز میںبلاتفریق فنڈزکی فراہمی پریقین رکھتے ہیں: ایمان طاہر

فتح جنگ(نامہ نگار)عوامی خدمت اورعلاقائی تعمیروترقی کیلیئے جوشاندارایجنڈہ ہمارے پاس ہے،وہ ضلع اٹک میںکسی اورسیاسی شخصیت کے پاس نہیں،ہم ضلع بھرکی تمام یونین کونسلز میںبلاتفریق ترقیاتی فنڈزکے اجراء پریقین رکھتے ہیں،اوراس پرمرحلہ وارعمل کیاجارہاہے،سابق ضلع ناظم اٹک اورموجودہ ایم این اے میجرطاہرصادق کی ضلع اٹک کی عوام کیلئے بلاتفریق روشن خدمات کوکسی طرح بھی نظراندازنہیںکیاجاسکتا،ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہرنے یونین کونسل کوٹ فتح خان کے خصوصی دورے میں سابق امیدوار برائے چیئرمین حاجی محمد اسلم کے زیر اہتمام انکے ڈیرے پر علاقہ کے عمائدین سے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پر فوکل پرسن محمد بلال،علاقہ کی معروف شخصیت ملک حبیب احمد پاگھ،ملک نصرت خان ماجھیا،سردارفرحت عبا س پھتی خان ،سردارفیصل خان گگن،سردار وقار خان گگن،ڈاکٹر ربنواز مہورہ،محمد شریف،محمد یونس ،محمد فاروق اچھرال،اللہ یار ،سردارچن زیب سبجال ، صوبیدار مظفر کامرہ،سردارمنور بجال،چوہدری نصرت گگن،حاجی مہر خان سریال،سردارذوالفقار مغل،سردارمحمو د اچھرال،حاجی نور خان ،سرداراحمد خان،سرداروقار کوٹ فتح خان ،حاجی حکمت خان کوٹ فتح خان،نائیک جان محمد کھڑپہ،حاجی فضل کریم او رحاجی محمد اسلم کے صاحبزادے محمد ایوب سمیت علاقہ بھر سے عمائدین بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن