لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ ہیں اور یہ دونوں جماعتیں ٹھپہ مافیا کی ماسٹر مائنڈ ہیں۔ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیتے اور ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ سے اپوزیشن کی دھاندلی زدہ سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ای وی ایم تھرڈ ایمپائر کا کردار ادا کرے گی۔ دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف سے بڑھ رہی ہے اور اپوزیشن پاکستان کو پیچھے کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔ اپوزیشن کو اگلے پانچ سال بھی اسی تنخواہ پر کام کرنا پڑے گا۔
حسان خاور