کراچی (نیوز رپورٹر) تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ پاکستان صوبہ سندھ کے امیر علامہ غلام غوث بغدادی رضوی نے امیر کراچی مفتی قاسم فخری ، ناظم اعلی سندھ صوفی یحیی قادری ، ناظم اعلی کراچی سید جیلان شاہ ، نائب ناظم علامہ غلام یاسین اور ضلعی اورحلقہ ذمہ داران کے ہمراہ شہدا کے گھروں پر حاضری دی اور لواحقین اورشہدا کے بچوں سے ملاقاتیں کیں ، اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتیہوئیکہا کہ شہدا ناموس رسالت ؐ کا خون ضرور رنگ لائے گا ،محبوب اکرم ٔ کے نام پاک پر حاصل کیے گئے ملک میں آپ ؐ کی عزت و ناموس پر پہرہ جرم بنادیا گیا ، انہوں نے کہا طاقت کے نشے میں دھت حاکموں نے دن دہاڑے لاشیں گرائیں، دو سے تین روز کے عرصے میں صرف شہر کراچی میں 7 بھائیوں کو شہید کردیا گیا ، انہوں نے کہا ہمارے امیر محترم فرما کر گئے ہیں کہ ایک دن بڑی عدالت ضرور لگنی ہے جسمیں ہر مظلو م کو پورا حق دیا جائے گا ،اس موقع پر امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے کہا حکمران سمجھے تھے کہ گولیوں کی بوچھاڑ ناموس رسالت کے متوالوں کو پیچھے ہٹا دے گی لیکن الحمد للہ رب العالمین آج اگر کراچی کو ہی دیکھ لیں تو کراچی میں تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ پاکستان پہلے سے بڑھ کر میدان ِ عمل میں موجود ہے اور حضور علیہ السلام کی عزت و ناموس کی یہ تحریک ان شا اللہ تعالی بڑھتی ہی چلی جائے گی ۔
شہدا ناموس رسالت ﷺ کا خون ضرور رنگ لائے گا، علامہ غلام غوث بغدادی
Dec 03, 2021