آراو پلانٹس کی تنصیب میں کے ایم سی معاونت کریگی : مرتضی وہاب 

کراچی (نیوز رپورٹر)  ایڈمنسٹریٹر کراچی،مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ شہریوں کو صحت بخش، صاف،شفاف پینے کی پانی کی فراہمی کے لئے کراچی کے مختلف مقامات پر آر او پلانٹ لگانے میں کے ایم سی بھرپور تعاون کرے گی، یہ خدمت خلق بھی ہے اور شہریوں کی صحت کے لئے بھی بہتر ہوگا، یہ بات انہوں نے کے ایم سی بلڈنگ میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام آر او پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی، میٹروپولیٹن کمشنر ایس ایم افضل زیدی، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر یوسف لاکھانی، سی ای او محمد غزال، افضل، آر او پلانٹ کے ڈیزائن انجینئر سید ابو فیصل اور کے ایم سی کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے فیتہ کاٹ کر آر او پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی اپنے ملازمین کو سہولتیں پہنچانے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، سماجی اور فلاحی ادارے شہر کی بہتری اور ترقی کے لئے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں۔

ای پیپر دی نیشن