سیاسی انارکی ملک و قوم کیلئے زہر قاتل ہے : رانا عبدالسمیع خان

Dec 03, 2021

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور کوارڈینیٹر ٹو لیبر منسٹر پنجاب رانا عبد السمیع خان نے کہا ہے کہ حکومت مخالف سازشوں کے پیچھے اپوزیشن جماعتوں کے وہ کرپٹ سیاستدان ہیں جو اپنا احتساب نہیں چاہتے اور حکومت کو بلیک میل کرنے کی خاطر بے جا تنقید کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں مگر انہیں منہ کی کھانا پڑے گی اور غربت کا بھی ملک سے خاتمہ ہوگا کرپٹ سیاستدان بھی اپنے کالے کرتوتوں کی سزا بھگتیں گے، پاکستانی عوام کو اپنے وزیر اعظم پر فخر ہے جنہوں نے نہ صرف عوام کو بھرپور ریلیف دینے کی خاطر دن رات ایک کررکھا ہے بلکہ ملک کا امیج بہتر بنانے کیلئے بھی سرگرم عمل ہیں،اپنے ایک بیان میںرانا عبد السمیع خان نے کہا کہ اداروں پرانگلیاں اٹھانے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، سیاسی انارکی ملک و قوم کیلئے زہر قاتل ہے جسے اپوزیشن جماعتیں مسلسل ہوا دے رہی ہیں، وزیر اعظم عمران خان اور اُن کی ٹیم پہلے دن سے نیک نیتی سے کوشاں ہے جس کا واضح ثبوت عوام کے حالات زندگی میں تبدیلی ہے عوامی خوشحالی حکومتی مشن ہے جس کی تکمیل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی گئی ہے۔

مزیدخبریں