شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء اور انجمن آرائیاں کے صدر میاں مقبول احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوںگی پی ٹی آئی کی سیاست عوام کے بنیادی و اجتماعی مسائل کے حل کی سیاست ہے، اقتدار کی باریاں لینے والوں نے جس طرح ملکی وسائلوں کو لوٹا اس کے چرچے ملکوں ملکوں ہیں، موجودہ حکومت نے محدود وسائل کے باوجود جس طرح عملی عوامی خدمت کی وہ ناقابل فراموش ہے، پنجاب میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہ ہے، وزیراعظم پر انگلیاں اٹھانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں،انہیں بلیک میل کیا یا جھکایا نہیں جاسکتا۔