شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) ممتاز مذہبی سکالر و بین المذاہب ہم آہنگی اینڈ امن سوسائٹی پنجاب کے صدر میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو اسلام اور پاکستان کے ساتھ جوڑنا محض تعصب پرمبنی ہے بھارت کی انتہاپسندانہ سوچ نہ صرف برصغیربلکہ پوری دنیاکیلئے خطرہ ہے طاقت کے زورپر نہتے کشمیریوں کی آواز کو زیادہ دیرتک دبایانہیں جاسکتا کشمیر کے فیصلے کی گھڑی آچکی ہے، اپنے ایک بیان میں افتخار حسین جالندھری نے کہاکہ عالمی برادری نے اگرآج مظلوم کشمیریوں کی آوازنہ سنی تو پھر انکے پاس اپنے حق کیلئے مسلح جدوجہد کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں ہوگا جس کی تمام ترذمہ داری اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر عائد ہوگی جو مسئلہ کشمیر کا حل یقینی بنانے کیلئے کردار ادا نہیں کررہی، پاکستان خطہ میں پائیدار قیام امن کا داعی ہے مگر مظلوم کشمیری عوام کی آزادی کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتا ہے ہم مظلوم کشمیریوں کو بھارتی مظالم کا شکار نہیں دیکھ سکتے بھارت نے جارحیت ترک نہ کی تو کشمیر بھارتی فوج کا قبرستان ثابت ہوگا۔