لاہور (نوائے وقت رپورٹ)طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کونشست نہ دینا غیرمنصفانہ قرار دے دیا۔ترجمان طالبان حکومت سہیل شاہین نے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی کا افغانستان کوجنرل اسمبلی میں نشست نہ دینا غیرمنصفانہ اورغیراصولی فیصلہ ہے۔اس فیصلے سے افغان عوام کوان کے قانونی حق سے محروم کردیا گیا۔سہیل شاہین کا مزید کہنا تھا کہ توقع ہے مستقبل قریب میں یہ حق اقوام متحدہ میں افغان حکومت کے نمائندوں کے حوالے کردیا جائیگا جس سے افغان عوام کے مسائل کوموثرطریقے سے حل کرنے میں مدد ملے گی اورعالمی برادری سے مثبت رابطے ہوں گے۔
جنرل اسمبلی کی نشست افغان حکومت کو نہ دینا غیرمنصفانہ ہے،سہیل شاہین
Dec 03, 2021