ضلع وہاڑی کو پولیوسے پاک  رکھنا اولین ترجیح ہے:ڈی سی

 وہاڑی (کرائم رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال چوہدری نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 13دسمبرسے کیا جائے گا جو کہ 17دسمبر تک جاری رہے گی جس میں انسداد پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی متعلقہ محکمے اپنی تمام تیاریاں مکمل کریں تا انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں انسداد پولیومہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے مزید کہا کہ ضلع وہاڑی کو پولیوسے پاک رکھنا اولین ترجیح ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت دی کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ نمبر داروں کے ذریعے دیہاتوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ ے قطرے پلانے کے اعلانات کرائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن