مظفرگڑھ(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر بخش ملک نے اپنے بیان میں بتایا کہ مظفرگڑھ ضلع میں کرونا ویکسینیشن مہم ریچ ایوری ڈور R.E.D یکم دسمبر سے شروع ہے جو اکتیس دسمبر تک جاری رہے گی۔ اس مہم میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفرگڑھ کی بنیادی اور رورل ہیلتھ سینٹرز کی ٹیمیں گھر گھر جا کر شہریوں کو ویکسینیٹ کریں گی۔